بالی ووڈ کے معروف اداکار ورون دھون کی ایکشن سے بھرپور فلم ’بے بی جان‘ میں سلمان خان کے کیمیو والے حصہ آن لائن لیک ہو گیا۔
اداکار ورون دھون کی فلم ’بے بی جان‘ کے ٹریلر جاری کردیا گیا جس میں جکی شیروف منفی کردار نبھائیں گے جبکہ کیرتی سریش کا ہندی فلم ڈیبیو ہے اور اس میں وامیکا گبی بھی ہیں، جو سلور اسکرین پر ڈیبیو کر رہی ہیں، اداکار راجپال یادیو بھی فلم میں شامل ہیں۔
‘بے بی جان’ کی ہدایت کاری کلیس نے کی ہے اور یہ جیو اسٹوڈیوز اور نامور ڈائریکٹر ایٹلی کمار کی پیشکش ہے۔
منگل کی رات فلم کے ٹریلر نے ریلز ہوتے ہی دھوم مچا دی ہے اور اب سلمان خان کی کیمیو والے حصہ آن لائن لیک ہونے پر فلم سے متعلق خوب بحث ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں فلم میں سلمان خان کو دیکھا جا سکتا ہے۔ سلمان خان بطور مہمان اداکار فلم کا حصہ ہیں۔
ویڈیوز میں بتایا گیا ہے کہ فلم میں سلمان خان ایجنٹ بھائی جان ہیں اور وہ ورن دھون کے ساتھ ایکشن کے مناظر میں نظر آئیں گے۔
فلم کے مناظر لیک ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر ان ویڈیوز کو ڈیلیٹ کر دیا جائے کیونکہ مداحوں کا تجسس ختم ہو جائے گا۔