کراچی: دنیا بھر کے 500 سو بااثر مسلمانوں کی فہرست میں اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او اور صدر سلمان اقبال کا نام ایک بار پھر شامل کیا گیا ہے۔
فہرست جاری کرنے والے میگزین کے مطابق سلمان اقبال کو پاکستان کے آزاد میڈیا کا بااثر ترجمان تصور کیا جاتا ہے۔سلمان اقبال مسلم دنیا کے میڈیا کی بااثر شخصیت ہیں۔
اینکر پرسن انیس شیخ نے ٹیلی فونک بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی فہرست جاری کی گئی جس میں سلمان اقبال کا نام دوبارہ شامل کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ سلمان اقبال مسلم میڈیامیں آزادی اور طاقت ور شخصیت ہیں۔
یہ پڑھیں:دنیا کے 500 بااثر مسلمانوں کی فہرست جاری، 40 پاکستانی شامل
پانچ سو افراد کی اس فہرست میں 40 پاکستانی بھی موجود ہیں ان میں وزیراعظم نواز شریف، آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ملالہ یوسف زئی،عمران خان، طاہر القادری، سراج الحق، مولانا فضل الرحمن، ادیب رضوی، بلقیس ایدھی، عابدہ پروین، مولانا طارق جمیل، عاصمہ جہانگیر، سراج الحق اور دیگر شامل ہیں۔