جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر سلمان اقبال مسلم دنیا میں میڈیا کی طاقتور ترین شخصیت قرار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : دنیا بھر کے پانچ سو با اثر مسلمانوں میں اے آر وائی ڈیجیٹیل نیٹ ورک کےصدر اور سی ای او سلمان اقبال کو مسلم دنیا میں میڈیا کی طاقتور شخصیات قرار دیا گیا ہے۔

دنیا کےپانچ سوبااثرمسلمانوں کی فہرست جاری کردی گئی، رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے خدمت خلق، آرٹ اینڈ کلچر، سائنس، ٹیکنالوجی، سیاست اور مذہبی معاملات میں انتظامی صلاحیتوں سمیت مختلف 13 کیٹگریز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے پانچ سو بااثر ترین مسلمانوں کی فہرست 2018ء شائع کی ہے۔

فہرست میں اے آر وائی نیٹ ورک کے سی ای او اور صدر سلمان اقبال کا نام ایک بار پھر شامل کیا گیا ہے، اردن کےرائل اسلامک اسٹریٹیجک اسٹڈیز سینٹر نے سلمان اقبال کو پاکستان میں آزاد میڈیا کی آواز اور مسلم دنیا میں میڈیا کی طاقتور شخصیات میں سے ایک قرار دیا ہے۔

فہرست میں عمران خان، سابق آرمی چیف راحیل شریف، بلقیس ایدھی، ڈاکٹرادیب رضوی، ڈاکٹرعبدالقدیرخان، ملالہ یوسفزئی سمیت متعدد پاکستانیوں کے نام بھی شامل ہیں۔

مذہبی شخصیت مولانا طارق جمیل،مفتی تقی عثمانی، مولانا فضل الرحمن اورسراج الحق اورنعت خواہ الحاج صدیق اسماعیل کا نام بھی بااثرشخصیات کی فہرست میں شامل ہے۔

عاطف اسلم اور عابدہ پروین بھی پانچ سوبااثرمسلم شخصیات میں شامل کیا گیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں