جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

ہمارا ایجنڈا واضح ہے کہ پاکستان کی بہتری کے سوا کوئی کام نہیں کرنا، سلمان اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

صدر اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال نے کہا ہے کہ ہمارا ایجنڈا واضح ہے کہ پاکستان کی بہتری کے سوا کوئی کام نہیں کرنا ہے۔

اے آر وائی نیوز کی 24 ویں سالگرہ پر مارننگ شو باخبر سویرا میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صدر اے آر وائی نیٹ ورک سلمان اقبال نے کہا ہے کہ ہمارا ایجنڈا واضح ہے کہ پاکستان کی بہتری کے سوا کوئی کام نہیں کرنا۔ آج پاکستان ہے تو اے آر وائی نیٹ ورک ہے۔ سچ بولیں گے تو مشکلات بڑھتی ہی ہیں۔

سلمان اقبال نے کہا کہ 24 سال گزر گئے مگر پتہ نہیں چلا اب ایک ایک دن یاد آتا ہے۔ آج الحمدللہ اے آر وائی نیٹ ورک کے دو چینلز دنیا میں ٹاپ پر ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نیٹ ورک کے 24 سال ہمارے اور عوام کیلیے یادگار بن گئے ہیں۔ اچھے لوگ ساتھ ہوتے ہیں تو سفر اچھا گزر جاتا ہے اور ہمارے اس 24 سالہ سفر میں اچھے لوگ ساتھ رہے ہیں۔

 

صدر اے آر وائی نیٹ ورک نے کہا کہ برطانیہ میں بھارتی چینلز اور ہم نے مل کر نشریات کا آغاز کیا تھا۔ جب بھارتی چینلز کے مالکان کو بتایا کہ ہم میوزک اور اسپورٹس چینلز بھی شروع کریں گے تو اس وقت وہ ہماری بات سن کر ہنستے تھے کیونکہ ان کی نسبت ہمارے پاس وسائل کی کمی تھی۔

سلمان اقبال نے بتایا کہ اس وقت سب یہی کہتے تھے کہ پیسہ کمانے کے بعد یہ چینلز بند ہو جائیں گے اور جب کوئی کہتا تھا کہ تم کچھ نہیں کر سکتے تو ہمیں حوصلہ ملتا تھا۔ ہم نے ٹھان لی تھی کہ اے آر وائی نیٹ ورک کو بلندیوں پر لے کر جانا ہے اور ہم نے یہ سچ کر دکھایا۔

انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہمیشہ اے آر وائی نیٹ ورک کو سراہا اور کہا کہ اس سفر میں اے آر وائی نیوز کو کئی بار بندش کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ سچ بولنے پر مشکلات تو بڑھتی ہیں، لیکن گرنے کے بعد اٹھنے کا مزہ الگ ہوتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں