اشتہار

سلمان خان کی شہناز گل کو نصیحت

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی کو-اسٹار شہناز گل کو اہم مشورہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ عیدالفطر کے موقع پر 21 اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی جبکہ گزشتہ روز اس کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔

ٹریلر ریلیز کے موقع پر سلمان خان فلم میں کردار نبھانے والے ساتھیوں فنکاروں سے فرداً فرداً ملے لیکن شہناز گل سے ان کی پہلی ملاقات کو کافی توجہ ملی۔

- Advertisement -

انہوں نے ملاقات میں شہناز گل کو نصیحت کی کہ وہ اپنے ماضی کو بھول کر آگے بڑھیں۔ خیال رہے کہ اداکارہ مقبول رئیلٹی شو ’بگ باس‘ کا حصہ بھی رہی ہیں۔

شہناز گل نے سُپر اسٹار کی نصیحت پر کہا کہ وہ اب سب کچھ بھول کر آگے بڑھ چکی ہیں۔ اداکارہ ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے بالی وڈ میں ڈیبیو کریں گی۔

شہناز گل اور سدھارتھ شکلا میں قریبی تعلقات تھے۔ اداکار اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انقتال کر گئے تھے جس پر اداکارہ گہرا صدمہ پہنچا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں