بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی 59ویں سالگرہ کے موقع پر جام نگر میں امبانی فیملی نے شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان 27 دسمبر کو 59 برس کے ہوگئے، اداکار کی سالگرہ پر جام نگر میں امبانی خاندان کی جانب سے شاندار تقریب رکھی گئی۔
View this post on Instagram
امبانی کی جانب سے آرگنائز کی جانے والی سالگرہ کی تقریب میں سلمان خان کے خان اور قریبی دوستوں کے ساتھ شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔
سلمان کے بہنوئی اتل اگنی ہوتری نے پارٹی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں سلمان کو اپنی بھتیجی کے ساتھ چار منزلہ لمبا کیک کاٹتے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
سلمان خان اور ان کے خاندان کے افراد اس خاص دن کو منانے کے لیے خصوصی پرواز سے گجرات پہنچے جہاں سلمان خان کی سالگرہ کے موقع پر شاندار آتش بازی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔
دوسری جانب اداکار سہیل خان نے اپنے بھتیجے اور ملائیکہ اروڑا ارباز خان کے بیٹے ارہان خان، بیٹے نروان خان اور بہن الویرا کے بیٹے آیان اگنی ہوتری کے ساتھ ایک سائن بورڈ کے سامنے بیٹھ کر تصویر شیئر کی ہے جس پر ’’لو یو بھائی جان‘‘ لکھا تھا۔