بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے عید ریلیز ’سکندر‘ کی کمائی کے بارے میں پیش گوئی کردی۔
اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ اپنی آںے والی عید پر ریلیز ہونے والی فلم ’سکندر‘ کے لیے باکس آفس پر 200 کروڑ روپے کمانے کی پیش گوئی کی ہے۔
سکندر کے ٹریلر لانچ ایونٹ کے دوران سلمان خان نے فلم کے باکس آفس کلیکشن کے حوالے سے ایک جرأت مندانہ پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ سکندر آسای سے 200 کروڑ کمالے گی چاہے یہ دیکھنے کے قابل ہی کیوں نہ ہو۔
سلمان خان نے کہا کہ چاہے عید، دیوالی، نیا سال، تہوار، غیر تہوار ہو، یہ لوگوں کی محبت ہے فلم اچھی ہو یا نہ ہو وہ 100 کروڑ تو بزنس کرواہی دیتے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ فلم اچھی ہو یا بری۔
انہوں نے کہا کہ اب یہ تعداد 200 کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے، 100 کروڑ بہت پہلے کی بات تھی جب فلم 100 کروڑ کا بزنس کرتی تھی۔
واضح رہے کہ سکندر میں سلمان خان کے ساتھ رشمیکا مندانا مرکزی کردار نبھا رہی ہیں، دیگر کاسٹ میں کاجل اگروال، انجینی دھون، پراتیک ببر، شرمن جوشی اور ستیہ راج بھی شامل ہیں۔
فلم کی ہدایت کاری کے فرائض اے آر مروگا داس ہیں اور سکندر ایکشن سے بھرپور فلم ہوگی۔
سکندر کو ناڈیاڈ والا گرانڈ سن انٹرٹیمنٹ کے بینر تلے 30 مارچ کو عید الفطر کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔