منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

بالی ووڈ میں انٹری سے قبل سلیم خان نے سلمان سے کیا پوچھا تھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کہا کہ بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے سے قبل والد سلیم خان نے مجھ سے کئی اہم سوال ہوچھے تھے۔

سلمان خان آج ایک سپر سٹار ہیں لیکن بالی ووڈ میں جن انہوں نے قدم رکھا تو ان کے بارے میں شکوک تھے، جس پر ان کے والد اور مشہور اسکرین رائٹر سلیم خان نے بھی ان کی رہنمائی کی تھی۔

حال ہی میں اداکار سلمان خان نے اپنے بھتیجے ارہان خان کے پوڈ کاسٹ ’دم بریانی ‘ میں پہلی بار شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے والد سے ملنے والا مشورہ اپنے بھتیجے تک پہنچایا۔

سلمان خان کا ایک اور متنازع بیان سامنے آگیا

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جاری پرومو میں سلمان خان نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں سے متعلق بتایا کہ والد نے میری رہنمائی کی، لیکن انہوں نے اس دوران مجھ سے کچھ قیمتی سوالات پوچھے۔

اداکار نے کہا کہ جب میں فلم انڈسٹری میں آیا، تو میرے والد نے مجھ سے پوچھا تھا کہ ’کیا تم ایکشن کر سکتے ہو؟’ میں نے کہا ہاں، پھر انہوں نے پوچھا، کیا تم 10 لوگوں کو مار سکتے ہو؟ میں نے کہا نہیں۔’

 

View this post on Instagram

 

A post shared by dumb biryani (@dumbbbiryani)

سلمان کا مزید کہنا تھا کہ ’پھر سلیم خان نے  پوچھا کہ کیا تم وکیل بن سکتے ہو؟ میں نے کہا نہیں، کیا تم پولیس والا بن سکتے ہو؟ میں نے کہا نہیں، محلے کا دادا بن سکتے ہو؟ میں نے کہا نہیں تو انہوں نے کہا تو اس انڈسٹری مین زیادہ سے زیادہ تمہیں کوئی لو اسٹوری ملے گی‘۔

سلمان خان نے کہا کہ والد کی یہ باتیں میرے ذہن میں بیٹھ گئیں جس کے بعد میں نے اپنے خواب کو پورا کرنے کیلئے سخت محنت کی۔

ساتھ ہی سلمان خان نے ارہان کو ہر لمحے کیلئے تیار رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ’تمہیں بھی انڈسٹری میں ان لوگوں کے ساتھ مقابلہ کرنا ہوگا، وہاں ٹائیگر شروف ہوگا، شاہد کپور ہوگا، ورون دھون ہوگا، سدھارتھ ملہوترا ہوگا کیا تم ابھی خود کو ان سے بہتر سمجھتے ہو؟

سلمان خان کے اس سوال نے ارہان خان کو لاجواب کردیا تو ارہان نے کہا کہ ’بالکل نہیں ‘جس پر سلمان خان نے اپنے بھتیجے کو نصیحت کی کہ تمھیں کامیاب ہونے کے لیے اداکاروں کی اچھی خصوصیات سیکھنی چاہئیں اور خود کو مزید بہتر بنانے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں