جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

سلمان خان کی جان کو خطرہ، سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: جان کو لاحق خطرے کے باعث پولیس نے بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کی سکیورٹی مزید سخت کر دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے سلمان خان کو وائی پلس سکیورٹی فراہم کر دی جس کے تحت 39 پولیس اہلکار 2 سے 4 کمانڈوز کے ہمراہ ہر وقت اداکار کی سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مہاراشٹرا حکومت کی جانب سے یہ اقدام سلمان خان کو لارنس بشنوئی کی طرف سے ملنے والی دھمکیوں کے سبب اٹھایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سلمان خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش کا انکشاف

لارنس بشنوئی آنجہانی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل ہے جو اس وقت جیل میں ہے۔ لارنس بشنوئی گروہ نے سلمان خان کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دے رکھی ہے۔

کچھ روز قبل مجرم نے پولیس کو بیان قلم بند کروایا تھا جس میں اس کا کہنا تھا کہ: ’میں اور میری برادری سلمان خان کو کالا ہرن کیس میں کبھی معاف نہیں کریں گے۔ اپنے فیصلے پر تب ہی نظرِ ثانی کریں گے جب سلمان خان عوام سے سرِ عام معافی مانگیں گے‘۔

لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو 2018 میں قتل کرنے کے لیے چار لاکھ روپے کی رائفل خریدی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں