تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سلمان خان نے 500 کروڑ روپے کی ڈیل سائن کر لی

دبنگ خان نے اپنی حالیہ فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی ناقص کارکردگی کے باوجود ایک بڑی ڈیل سائن کر لی ہے جو پانچ سو کروڑ روپے پر مشتمل ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان گزشتہ تین دہائیوں سے انڈسٹری پر راج کر رہے ہیں، اُن کے کیریئر میں کئی نشیب و فراز آئے لیکن انڈسٹری میں اُن کی پوزیشن اب بھی برقرار ہے، اور اب انھیں اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی فائیو پر 500 کروڑ روپے کی ڈِیل مل گئی ہے۔

او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر زی فائیو کے ساتھ سلمان خان کی ڈیل پانچ سالہ ہے، جس کے تحت سلمان کی فلموں کے سیٹلائٹ حقوق زی فائیو کے پاس ہوں گے، اور اس ڈیل کا آغاز رواں برس جنوری سے ہوگا، چناں چہ رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ پہلی فلم ہے جو زی فائیو سٹریم ہوگی۔

تاہم، دبنگ خان کی آنے والی فلم ’’ٹائیگر 3‘‘ زی فائیو پر اسٹریم نہیں ہوگی، کیوں کہ پروڈکشن کمپنی ’یش راج فلمز‘ نے اس فلم کا معاہدہ دوسرے اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے ساتھ پہلے ہی سے کیا ہوا ہے۔

سلمان خان اور زی فائیو کا تعلق کوئی نیا نہیں ہے، اس سے قبل سلمان کی فلم ’رادھے‘ بھی زی فائیو پر اسٹریم ہوئی تھی اور منفی تجزیوں کے باوجود اس فلم نے پلیٹ فارم پر ریکارڈ توڑ دیے تھے۔

واضح رہے کہ سلمان خان پہلے بھی اسی طرح کی ایک ڈیل کر چکے ہیں، جو 400 سے 500 کروڑ روپے پر مبنی تھی۔

Comments

- Advertisement -