بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے لارنس بشنوئی کی جانب سے ملنے والی جان سے مارنے کی دھمکیوں پر اپنا ردعمل دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی فلم سکندر کی تشہیری مہم کے دوران مسلسل ملنے والی قتل کی دھمکیوں پر کھل کر بات کی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران جب سلمان خان سے سکیورٹی اور اپنی جان کو لاحق خطرات کے بارے میں سوال کیا گیا تو اداکار نے کہا ’’جتنی عمر لکھی ہے، اتنی ہی رہے گی، میں خدا کی رضا پر یقین رکھتا ہوں موت و زندگی کا فیصلہ اسی کے ہاتھ میں ہے۔
سلمان خان نے سیکیورٹی کے باعث پیدا ہونے والی مشکلات پر بھی بات کی انہوں نے کہا کہ بعض اوقات اتنے زیادہ محافظوں کے ساتھ گھومنا مسئلہ بن جاتا ہے، ’’ہر جگہ اتنے لوگ ساتھ ہوں تو یہ خود ایک بڑی پریشانی ہے۔‘‘
خیال رہے کہ سلمان خان کو طویل عرصے سے گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے دھمکیاں مل رہی ہیں، بشنوئی کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے پیشِ نظر حکومت نے انہیں وائی+ سیکیورٹی فراہم کر رکھی ہے، جس کے تحت 12 پولیس اہلکار اور 2 سے 4 کمانڈوز ہمہ وقت ان کے ساتھ رہتے ہیں۔
اس کے علاوہ ان کی ذاتی سیکیورٹی ٹیم میں مشہور گارڈ ’شیرا‘ کے ساتھ تقریباً 40 باؤنسرز اور پرائیویٹ گارڈز بھی موجود ہوتے ہیں۔
View this post on Instagram