پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

سلمان خان پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے اجازت دے دی تو وہ پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

سلمان خان نے کہا کہ آپ صحافی کمیونٹی حکومت سے اجازت لے آئے میں پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی حکومت پاکستانی فنکاروں کو ویزا اور ملک میں آنے اور کام کرنے کی اجازت دیتی ہے تو میں بالکل تیار ہوں۔

بھارتی حکومت کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے سوال پر اداکار سلمان خان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلی جانے والی کرکٹ کا مذاق اڑایا۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی حکومت نے اجازت نہ دی تو میں کرکٹ کھیلوں گا۔

انہوں نے بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے کا دفاع کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ (پاکستانی اداکار) فنکار ہیں، دہشت گرد نہیں۔

واضح رہے کہ 2016ء سے بھارت نے پاکستانی فنکاروں پر غیر سرکاری پابندی عائد کر رکھی ہے۔

یاد رہے کہ سلمان خان ان دنوں اپنی ایکشن سے بھرپور فلم ’سکندر‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں جو 30 مارچ کو عید الفطر کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں