اشتہار

برین اسٹروک کے بعد۔۔۔ راہول رائے کا اداکار سلمان خان سے متعلق اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: عاشقی فیم راہول رائے نے انکشاف کیا ہے کہ 2020 کے برین اسٹروک کے بعد میرے اسپتال کے بل بالی وڈ کے بھائی جان سلمان خان نے ادا کیے۔

اداکار راہول رائے اور اُن کی بہن پریانکا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انکے اسپتال کے بل سلمان خان نے ادا کیے اور کبھی میڈیا پر اس کا بات کا ذکر تک نہیں کیا۔

اداکار کی بہن پریانکا نے دوران گفتگو سلمان خان کو قیمتی نگینہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں کوئی آکر آپ سے پوچھ لے کیا آپ کی مدد کرسکتا ہوں ،یہی بڑی بات ہوتی ہے۔

- Advertisement -

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ سے متعلق سلمان خان نے کیا کہا؟

پریانکا نے مزید کہا کہ سلمان خان نے راہول کو فون کیا اور پوچھا کسی مدد کی ضرورت ہے؟ پھر وہ مدد کو آئے اور تمام بل ادا کیے۔

پریانکا نے یہ بھی کہا کہ میں سلمان خان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، جو صرف کیمرے کے سامنے ہی نہیں حقیقی زندگی میں بھی اسٹار ہیں۔

راہول رائے کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سب بولتے ہیں کہ سلمان خان ایسا ہے یا ویسا ہے، لیکن وہ میرے لیے اچھا انسان ہے۔

راہول رائے کو 2020ء میں فلم ’ایل اے سی‘ کی شوٹنگ کے دوران برین اسٹروک ہوا، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں وہ تقریبا ڈیڑھ ماہ زیر علاج رہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں