منگل, اپریل 1, 2025
اشتہار

سلمان خان اپنی فلموں کی کامیابی کیلیے دعا کیوں نہیں کرتے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ سُپر اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کبھی بھی اپنی فلم کی باکس آفس پر کامیابی کیلیے دعا نہیں کی۔

انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان کل 30 مارچ کو ریلیز ہونے والی اپنی ایکشن تھرلر فلم ’سکندرُ کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، اس حوالے سے انہوں نے باکس آفس پر کامیابی اور فلم کی قسمت کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کو کھل کر بیان کیا۔

حالیہ انٹرویو میں سلمان خان نے بتایا کہ میں نے فلم کی ریلیز سے پہلے کبھی بھی کامیابی کی دعا نہیں کی، مجھے فلم کی کامیابی کی خواہش نہیں کی، فلم کی کامیابی کا دار و مدار دیکھنے والوں کی دلچسپی پر ہوتا ہے وہ کتنے لطف اندوز ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ’کبھی سوچا نہیں تھا کہ سلمان خان اتنے بڑے اسٹار بن جائیں گے‘

’سکندر کی کامیابی کا انحصار لوگوں، مداحوں اور فیملیز کے رحم و کرم پر ہے۔ میں آج سوچ رہا تھا کہ کیا میں نے کبھی کسی فلم کے کامیاب ہونے کی دعا کی؟ مجھے نہیں لگتا کہ فلم ’میں نے پیار کیا‘ کے علاوہ میں نے کبھی کسی فلم کے ہٹ ہونے کی دعا کی ہو۔‘

سلمان خان نے بتایا کہ میری ماں، بہن اور میرے پیارے ضرور ایسا کر رہے ہوں گے لیکن فلم کا نتیجہ کچھ بھی ہو چاہے وہ ہٹ ہو یا فلاپ میں نے ایسا نہیں کیا، صرف ایک چیز اہم ہے کہ لوگ آپ کے کام سے لطف اندوز ہوں، میں نے کبھی دعویٰ نہیں کیا کہ میں انڈیا کا بہترین اداکار ہوں۔

انٹرویو میں بالی وڈ سُپر اسٹار نے اپنے کام کی اخلاقیات کے بارے میں افواہوں کا بھی ذکر کیا اور یہ کہ وہ شوٹنگ کیلیے عموماً دیر سے پہنچتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیٹ پر میرے دیر سے آنے اور اپنے کام کے بارے میں سنجیدہ نہ ہونے کے بارے میں بہت سی کہانیاں ہیں، میں نے 100 سے زائد فلمیں کی ہیں، اگر سنجیدگی سے کام نہ کرتا تو کیا یہ حاصل کرنا ممکن نہیں تھا؟

ان کا کہنا تھا کہ میرے اوقات کار مختلف ہیں، کچھ لوگ صبح 6 بجے کام شروع کرتے ہیں اور میں 11 یا 12 کے قریب شروع کرتا ہوں کیونکہ مجھے بہت سے دوسرے کام کرنے ہوتے ہیں جیسے کہ کاغذات پر دستخط کرنا، کالز سننا اور ورزش کرنا۔

سلمان خان نے کہا کہ رشمیکا مندانا جانتی ہیں کہ ایک بار جب میں سیٹ پر آتا ہوں تو میں واپس وین تک نہیں جاتا اور نہ ہی بیٹھتا ہوں۔

A.R. Murugadoss کی ہدایت کاری میں، سکندر نے خان کے ساتھ رشمیکا مندنا، ستھیا راج، کاجل اگروال، اور شرمن جوشی کو نمایاں کیا ہے۔ سکندر 30 مارچ کو عید پر بڑے پردے پر جلوہ گر ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں

StatCounter - Free Web Tracker and Counter