اشتہار

’نئیو لگدا‘ سلمان خان نے گانے کی جھلک شیئر کردی

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کے رومینٹنگ گانے کا ٹیزر شیئر کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی فلم کے گانے کو ہمیش ریشمیا نے کمپوز کیا ہے جبکہ اس کے بول شبیر احإد کمال خان نے لکھے ہیں اور گانے میں پلک مچال نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

نئیو لگدا کو رومینٹک گانا قرار دیا جارہا ہے جبکہ اس کی شوٹنگ لداخ ویلی میں کی گئی ہے۔

- Advertisement -

انسٹاگرام پر گانے کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے سلمان خان نے لکھا کہ ’نئیو لگدا کو 12 فروری کو ریلیز کیا جائے گا۔‘

اس گانے میں سلمان اور پوجا ہیگڑے کو دکھایا گیا ہے اور دونوں کے درمیان کیمسٹری قابل دید ہے جس میں دلکش مقامات کی جھلک دیکھی جاسکتی ہے۔

فرہاد سمجھی کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ میں سلمان خان، وینکٹی دگوبتی، پوجا ہیگڑے، جگاپتھی بابو، بھومیکا چاؤلہ، وجندر سنگھ، شہناز گل، پلک تیواری ودیگر شامل ہیں۔

’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کو عید الفطر کے دن ریلیز کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں