ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کیا سلمان خان کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں؟ اداکار نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان نے مستقبل میں کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھنے سے متعلق اپنے منصوبے کے بارے میں بتا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ ماہ دبئی میں سلیبرٹی کرکٹ لیگ (سی سی ایل) کا آغاز ہوا جہاں سلمان خان فیملی کے ہمراہ اسٹیڈیم میں آئے۔

سلمان خان، سلمیٰ خان، ہیلن، ارپیتا خان اور ان کے بچے، سیما اور لولیا ونتور نے سہیل خان کی ٹیم ممبئی ہیروز کو سپورٹ کیا۔

- Advertisement -

اس ایونٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں سلمان خان کہہ رہے ہیں کہ میرے کرکٹ کھیلنے کے دن گئے۔

ایک صحافی نے پوچھا کہ کیا ہم مستقبل میں آپ کو بطور کرکٹ دیکھ سکیں گے؟ اس پر سلمان خان نے دلچسپ جواب دیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

سُپر اسٹار نے کہا کہ وہ میرا کرکٹ کھیلنے کا وقت چلا گیا، اگر میں کرکٹ کھیلتا تو آج کمنٹری بھی نہ دیتا، وہ عمر بھی چلی گئی۔

انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں آپ لوگوں کی دعاؤں سے میں اچھا کام کر رہا ہوں۔ انہوں نے اسٹیڈیم میں موجود شائقین اور اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

ایک اور وائرل ویڈیو میں سلمان خان کو اپنی والدہ، بھتیجے اور بھتیجی کو پیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سلمان خان کے پاس ابھی کچھ پروجیکٹس ہیں۔ ان کے بھائی سہیل خان نے تصدیق کہ سُپر اسٹار اگلے سال ’شیر خان‘ کے عنوان سے ایک فلم میں نظر آئیں گے۔ اس وقت وہ ٹائیگر بمقابلہ پٹھان کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں