جمعہ, مارچ 14, 2025
اشتہار

’سلمان خان نے ’ٹوٹی پسلیوں‘ کے ساتھ سکندر کے گانے کی شوٹنگ کروائی‘

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے فلم ’سکندر‘ کے گانے کی شوٹنگ ٹوٹی پسلیوں کے ساتھ کروانے کا انکشاف ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم ’سکندر‘ کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں، میکرز نے حال ہی میں فلم کا ایک ہولی کا خصوصی گانا ریلیز کیا جس کا نام ’بم بم بھولے‘ تھا اور اب کہا جارہا ہے کہ اس گانے کی شوٹنگ کے دوران اداکار پسلی کی چوٹ میں مبتلا تھے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سلمان خان اپنی پسلیوں میں درد کے باوجود ’بم بم بھولے‘ کی شوٹنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ویڈیو میں ان تمام کلپس کا ایک مجموعہ پیش کیا گیا ہے جس میں خان اپنی عوامی نمائش کے دوران چوٹ سے نمٹنے کی کوشش کرتے ہوئے نظر آتے ہیں جس پر ان کی تعریف کی جارہی ہے۔

کلپس میں دکھایا گیا کہ 59 سالہ سلمان درد کو کم کرنے کی کوشش میں پسلیوں کو مسلسل چھوتے رہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان ‘سکندر’ میں ایک بار پھر ایکشن ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں جو آخر میں دن بچاتا ہے، فلم میں ان کے مدمقابل رشمیکا مندانا ہیں جب کہ سنیل شیٹی، شرمن جوشی، ستیہ راج اور پرتیک ببر دیگر اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

اے آر مروگاداس کی ہدایت کاری اور ساجد ناڈیاڈوالا کے پروڈیوس کردہ ‘سکندر’ 28 مارچ کو بڑی عید پر ریلیز ہونے والی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں