بدھ, اکتوبر 9, 2024
اشتہار

سلمان خان کیلیے 10 ہزار بندوقوں کا آرڈر دے دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کی آئندہ ریلیز ہونے والی ایکشن فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ کیلیے 10 ہزار بندوقوں اور گولیوں کا آرڈر دے دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان ایک بار پھر سامعین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلیے ایکشن سے بھرپور فلم میں نظر آئیں گے جس کی ہدایت کاری اے آر مروگاداس کر رہے ہیں۔

سلمان خان ’سکندر‘ میں ڈبل کردار ادا کریں گے۔

- Advertisement -

فلمسازوں نے ایکشن سینز کیلیے 10 ہزار بندوقوں اور گولیوں کا آرڈر دیا ہے جن کی عکس بندی 22 اگست سے شروع ہونے والی ہے۔ ابتدائی طور پر 40 روز شوٹنگ شیڈول ترتیب دیا گیا ہے۔

فلم ڈائریکٹر شائقین کیلیے ایکشن اور جذبات کا بہترین امتزاج پیش کرنے کیلیے پُرامید ہیں۔

شوٹنگ کے پہلے شیڈول میں سلمان خان اور ولن کے بیٹے کے درمیان نجی چارٹرڈ ہوائی جہاز پر سنسنی خیز لڑائی ہوگی۔

سلمان خان صرف اس فلم پر توجہ مرکوز کرنے کیلیے پچھلے دو مہینوں میں کئی پروجیکٹس سائن کیے جو 2025 میں عید پر ریلیز ہوں گے۔

’سنکدر‘کو ناڈیاڈوالا گرانڈسن انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے جس میں رشمیکا منڈنا بھی کردار نبھاتے ہوئے نطر آئیں گی۔

فلم کی پہلی جھلک

جون میں سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ کے سیٹ سے پہلی جھلک سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

ناڈیاڈوالا گرینڈ سن کے انسٹاگرام سے جاری کی گئی پہلی جھلک میں فلم پوسٹر کو سُپر اسٹار کے آئیکونک بریسلٹ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

اس کے کیپشن میں لکھا گیا ’لائٹس، کیمرہ اور آگیا سکندر‘۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں