بدھ, اپریل 9, 2025
اشتہار

سلمان خان کی ‘سکندر’ ہٹ یا فلاپ؟ باکس آفس نمبرز نے نئی بحث چھیڑدی

اشتہار

حیرت انگیز

عید پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم نے ناقدین اور مداحوں کو مایوس تو کیا مگر فلم کے باکس آفس نمبرز نے میکرز کو مایوسی سے بچالیا۔

اس بار عیدالفطر پر دو سال کے بعد بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کی ‘سکندر’ ریلیز ہوئی تھی جس کا ان کے مداحوں کو کافی عرصے سے بے چینی سے انتظار بھی تھا، تاہم فلم کی ریلیز کے بعد سے ہی اس پر ملے جلے تاثرات آرہے ہیں اکثر لوگوں کی رائے فلم کے بارے میں قطعی اچھی نہیں۔

کسی کا بھائی کسی کی جان جو کہ سلمان خان کی آخری عید ریلیز تھی وہ بھی فلاپ ثابت ہوئی اور باکس آفس پر اتنی زیادہ کمائی نہیں کرپائی تھی تاہم سکند کے ساتھ معاملہ فی الحال اس کے برعکس ہے۔

سکندر کی باکس آفس کلیکشن ناقدین کے خیال سے تھوری مختلف کہانی سنا رہی ہے،گزشتہ اتوار کو ریلیز ہونے والی سکندر کی شروعات بہتر تھی، جس نے دنیا بھر میں 54 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی تھی

تاہم یہ خود سلمان کی کئی فلموں اور پٹھان یا اینیمل جیسی فلموں کے مجموعوں سے بہت کم تھی، ریلیز کے بعد سے سات دنوں میں سکندر نے بھارت میں نیٹ 97.50 کروڑ اور دنیا بھر میں 187 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔

سلمان کے اسٹارڈم کو دیکھتے ہوئے یہ بہت اچھے باکس آفس نمبرز نہیں ہیں لیکن کسی بھی دوسری فلم کے لیے اسے اچھا باکس آفس نمبرز تصور کیا جاسکتا ہے۔

ان اعداد و شمار کو مایوس کن اس لیے کہا جارہا ہے کیونکہ سکندر نے اپنے افتتاحی دن 26 کروڑ روپے کمائے، اس کے برعکس سلمان کی فلم ‘بھارت’ نے 2019 میں اپنے آغاز پر 42 کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔

ریس 3 جیسی فلم نے بھی عید پر پہلے دن 29 کروڑ کمائے تھے، سلمان کی واحد فلم جس نے عید پر بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ ‘کسی کا بھائی کسی کی جان’ تھی، جس نے 2023 میں ابتدائی دن 13 کروڑ روپے کی کم ترین کمائی کی تھی۔

سکندر ہٹ یا فلاپ ہونے پر ماہرین کیا کہتے ہیں

باکس آفس ذرائع کا سکندر کے ہٹ یا فلاپ ہونے کے حوالے سے کہنا ہے کہ آج کل کسی بھی سپر اسٹار کی فلم فلاپ نہیں ہوتی، وہ معاوضے نہیں لیتے اور سیٹیلائٹ اور ڈسٹری بیوشن رائٹس پر انحصار کرتے ہیں۔

معاوضے نہ لینے کی وجہ سے فلم کا بجٹ کم ہوتا ہے اور فلم اپنی لاگت کو وصول کرنے کے قابل ہوتی ہے، اگر نہیں، تو پھر ڈیجیٹل رائٹس اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ فلم منافع بخش بن جائے، باکس آفس ذرائع کے مطابق سکندر کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں