اشتہار

سلمان خان کو دھمکی آمیز خط کا ماسٹر مائنڈ کون؟ پولیس کا تہلکہ خیز انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ اسٹار سلمان خان کو دھمکی آمیز خط بھیجنے کا ماسٹر مائنڈ کون ہے؟ دہلی پولیس کا بڑا انکشاف کرڈالا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ معروف اداکار سلمان خان کو موصول ہونے والے دھمکی آمیز خط کا ماسٹر مائنڈ راجستھان کے ہنومان گڑھ کا رہائشی وکرم برار ہے جبکہ دو ملزمان مشتبہ بھی ہیں جن کے نام سورج اور امسا ہیں۔

دہلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ تینوں ملزمان کا تعلق لارنس بشنوئی گینگ سے ہے، ملزمان راجھستان کے علاقے ‘ جالور’ کے رہائشی ہے اور اپنے مذموم مقصد کی تکمیل کے لئے ممبئی کے کلیان میں ٹہرے ہوئے تھے۔

- Advertisement -

دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ راجستھان کا گینگسٹر وکرم برار جو لارنس کا ساتھی بھی ہے، اس وقت دبئی میں موجود ہے، سلمان خان کے گھر کے باہر موصول ہونے والے دھمکی کے خط کا ماسٹر مائنڈ بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان نے دھمکی آمیز خط پر خاموشی توڑ دی

ادھر پونے پولیس نے گرفتار ملزم مہاکال سے تفتیش جاری رکھی ہوئی ہے، جسے دھمکی آمیز خط کا سب سے اہم کردار تصور کیاجارہا ہے، واقعے کے بعد سیکیورٹی ایجنسیوں اور دہلی پولیس کے درمیان اعلیٰ سطحی بیٹھک بھی ہوئی۔

واضح رہے سلمان خان کے والد سلیم خان کو یہ دھمکی بھرا خط اس وقت موصول ہوا تھا جب وہ صبح کی واک کے بعد اپنی مخصوص بینچ پر بیٹھنے جا رہے تھے تو ان کے گارڈ نے یہ خط اس بینچ پر دیکھا اور سلیم خان کو دیا، سلیم خان نے اس کی اطلاع پولیس کو دی اور اسی کارروائی کے نتیجے میں یہ نام سامنے آئے۔

خط میں دھمکی دی گئی تھی کہ سلمان خان اور ان کے والد کا بھی جلد ہی موسے والا جیسا حال کر دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں