ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کے نئے ہیئر اسٹائل ’فوجی کٹ‘ کی حقیقت سامنے آگئی۔ اداکار نے اپنی نئی ایکشن فلم کیلیے یہ انداز اپنایا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان آئندہ فلمساز کرن جوہر اور وشنو وردھن کی ایکشن سے بھرپور فلم میں فوجی آفیسر کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے جس کیلیے انہوں نے ہیئر اسٹائل تبدیل کیا ہے۔
رواں سال نومبر میں سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ سنیما گھروں کی زینت بنے گی تاہم اداکار نے ابھی سے ایک اور ایکشن فلم کیلیے کام شروع کر دیا جو 2024 میں ریلیز کی جائے گی۔
رپورٹس کے مطابق فلم کیلیے کام شروع کر دیا جبکہ سُپر اسٹار فوجی آفیسر کا روپ دھارنے کیلیے وزن بھی کم کر رہے ہیں۔ فلم کی متعدد ماقامات پر شوٹنگ شیڈول کر دی گئی ہے۔
رواں سال نومبر اور دسمبر میں شوٹنگ ختم کرنے کے بعد وہ کچھ دنوں کیلیے آرام کریں گے اور پھر جنوری میں دوبارہ سیٹ پر آ جائیں گے۔
اگر وہ اس فارغ ہوتے ہیں تو مارچ 2024 میں سدھارت آنند کی فلم ’ٹائیگر بمقابلہ پٹھان‘ کیلیے شوٹنگک شروع کریں گے لیکن اس کیلیے دونوں اداکاروں کی موجودگی شرط ہے۔
سلمان خان کو گزشتہ رات ممبئی میں نئے ہیئر اسٹائل میں دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے تھے کیونکہ انہوں نے سالوں بعد سر منڈوا۔