منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

اداکار بننے کیلیے کیا قربانی دی؟ سلمان سعید نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید کے بھائی و اداکار سلمان سعید نے بتایا ہے کہ انہیں اداکار بننے کے لیے کن مراحل سے گزرنا پڑا۔

اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ودھ ایاز سموں‘ میں اداکار سلمان سعید نے شرکت کی اور نجی زندگی سمیت شوبز کیریئر سے متعلق کھل کا اظہار خیال کیا۔

میزبان نے پوچھا کہ ’آج کل کی یوتھ میں ایک چیز جو پروان چڑھ رہی ہے وہ یہ ہے کہ ہر کسی کو مشہور ہونا ہے، چاہے وہ انفلوئنسر، یوٹیوبر کے طور پر ہوں یا پھر بہت سے اداکار بننا چاہتے ہیں، ان کو یہ لگتا ہے کہ بڑی گلیمرس زندگی ہے سب کچھ اچھا ہے لیکن ایک اداکار کی زندگی بہت مشکل ہوتی ہے، آپ کو کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، یا پھر نوجوان جو اس فیلڈ میں آنا چاہ رہے ہیں انہیں کیا بتائیں گے کہ اداکار بننے کے کیا سائیڈایفیکٹس ہیں۔

- Advertisement -

سلمان سعید نے کہا کہ جو شوبز میں آنا چاہ رہا ہے اسے پہلے مثبت چیزیں بتانی چاہئیں کہ آپ نے محنت کتنی کرنی ہے، پہلے آپ جسمانی طور پر فٹ ہو، پھر آپ کی اداکاری ہوتی ہے یا اداکاری نہیں بھی آتی ہے تو سیکھ جاتے ہیں، بہت سے لڑکے ایسے ہیں جن سے پہلے ڈرامے میں سیدھی لائن نہیں بولی جارہی تھی لیکن اب وہ بہتر اداکار بن چکے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ میں بھی کوشش کرتا ہوں کہ ہر نئے ڈرامے میں بہتر کرسکوں، ساتھی اداکاروں اور ڈائریکٹر سے بہت کچھ سیکھنے کو بھی ملتا ہے۔

سلمان سعید نے کہا کہ سب سے پہلے آپ کی محنت ہے، اگر آپ 150 فیصد ٹی وی پر دیں گے تو وہ کہیں جاکر 70 فیصد رزلٹ آئے گا، نوجوانوں کو کہوں گا آئیں محنت کریں۔

اداکار کی زندگی میں مشکلات کے سوال پر سلمان سعید نے کہا کہ ’کسی بھی فیلڈ میں زندگی آپ کی آسان نہیں ہوتی ہے، آج کل کے حالات میں پیسہ بہت محنت سے کمایا جاتا ہے لوگ پیسہ کمانے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے ہیں، اگر آپ کسی کام کو جنون کی حد تک کرنا چاہتے ہو تو اس کے سائیڈایفیکٹس سوچنے نہیں چاہیئں، میں نہیں سوچتا۔‘

انہوں نے کہا کہ میں نے اداکار بننے کے لیے کوئی قربانی نہیں دی، سب کچھ ویسے ہی چل رہا ہے، کرکٹ کھیلتا ہوں، پارٹیز کرتا ہوں، گھومتا پھرتا بھی ہوں، دس دن کا بھی گیپ ملتا ہے تو دوستوں کے ساتھ پہاڑوں میں گھومنے کے لیے نکل جاتا ہوں۔

سلمان سعید نے کہا کہ اگر میں ایک مہینہ فری ہوں کوئی کام نہیں مل رہا تو ڈپریشن ہوتی ہے میں گھر پر بیٹھ ہی نہیں سکتا ہوں۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل ’احسان فراموش‘ میں سلمان سعید ’حمزہ‘ کا کردار نبھا رہے ہیں جس کی دیگر کاسٹ میں ہمایوں اشرف، مشال خان، مومنہ اقبال، دانیہ انور، عتیقہ اوڈھو ودیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں