اشتہار

سلمان کے بہنوئی آیوش شرما کو ان سے معافی کیوں مانگنی پڑی؟

اشتہار

حیرت انگیز

سلمان خان کے بہنوئی آیوش شرما نے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے لیے ارپیتا خان سے شادی کرنے کے الزامات پر کھل کر بات کی ہے۔

بالی وڈ فلم ’لوراتری‘ سے ڈیبیو کرنے والے اداکار آیوش شرما نے بتایا کہ کس طرح انھوں نے بے شمار آڈیشنز دیے لیکن زیادہ تر میں انھیں منتخب نہیں کیا گیا۔ ایک انٹرویو میں آیوش نے اپنی شادی کے حوالے سے بات کی ہے اور اعتراف کیا ہے کہ وہ اداکاری کو آگے نہیں بڑھانا چاہتے تھے۔

اداکار نے کہا کہ لوگ نہیں جانتے کہ جب میں نے شادی کی تو میں نے سلمان خان سے کہا کہ میں اداکاری نہیں کرنا چاہتا۔

- Advertisement -

آیوش نے بتایا کہ میں نے سلمان خان سے کہا تھا کہ میری بات پر یقین کریں کہ میں نے 300 آڈیشنز دیے ہیں اور دو میں بھی مجھے منتخب نہیں کیا گیا اس لیے میں یہ نہیں کر سکتا۔ اس موقع پر سلمان نے کہا بیٹا تمہاری ٹریننگ اچھی نہیں ہے میں تمہیں ٹریننگ دوں گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ یہ بیانیہ بنایا گیا کہ میں اپنے بہنوئی کے پیسے اڑا رہا ہوں، جب سلمان نے مجھے لو یاتری کی ریلیز کے دوران فون کیا تو میری آنکھوں میں آنسو تھے۔

میں نے سلمان خان سے کہا کہ مجھے معاف کیجئے گا، میں نے آپ کے پیسے ضائع کردیے، جب انتم فلم کے ڈیجیٹل رائٹس سیٹلائٹ اور او ٹی ٹی پلیٹ فارمز فروخت ہوئے تو مجھے سکون ملا۔

واضح رہے کہ آیوش شرما اس وقت اپنی ایکشن تھرلر فلم رسلان کے آنے کا انتظار کررہے ہیں۔ اداکار اکثر ٹرولز کی زد میں رہتے ہیں۔ ان پر الزام لگایا جاتا ہے کہ انھوں نے پیسے اور شہرت کے لیے ارپیتا خان سے شادی کی ہے تاہم وہ اسے مسترد کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں