جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

تیار کھانے میں نمک ملانا کتنا خطرناک ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

نمک ایسی چیز ہے جس کے بغیر کھانا نامکمل اور بے ذائقہ محسوس ہوتا ہے، زیادہ نمک کھانے کے سنگین نتائج بھی ہوسکتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق دن بھر میں 2300 ملی گرام (ایک کھانے کا چمچ) نمک ہی استعمال کرنا چاہئے،تاہم بیشتر افراد زیادہ مقدار میں استعمال کرتے ہیں اور اس کے نتیجے میں فشار خون سمیت سنگین طبی مسائل وقت کے ساتھ ابھرنے لگتے ہیں، جن میں سے چند درج ذیل ہیں۔

گردوں کے امراض

- Advertisement -

نمک کے 95 فیصد حصے کو گردے میٹابولز کرتے ہیں، تو اگر نمکین اشیا کو زیادہ کھائیں گے تو گردوں کو اضافی نمکیات کے اخراج کے لیے سخت محنت کرنا پڑے گی، جس کے نتیجے میں گردوں کے افعال میں کمی آجائے گی، جس سے گردوں کے امراض اور پتھری کا خطرہ بڑھتا ہے۔

زیادہ پیاس لگنا

نمک میں موجود سوڈیم جسم میں سیال کا توازن برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے، جب زیادہ نمک کھایا جائے تو جسم کو سیال کی بھی زیادہ ضرورت ہوتی ہے تاکہ مسلز اور دیگر اعضااپنا کام معمول کے مطابق کرسکیں اور پانی پینا ہی صورتحال کو معمول پر لانے کا بہترین ذریعہ ہے۔

نیند متاثر ہونا

ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ زیادہ نمک کھانے کے نتیجے میں لوگوں کو پیشاب زیادہ آتا ہے اور وہ بھی رات کو، جس کی وجہ سے ان کی نیند متاثر ہوتی ہے، جو دیگر مسائل کا خطرہ بڑھاتی ہے۔

دل کے امراض

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جو لوگ غذا میں نمک کا زیادہ استعمال کرتے ہیں، ان میں ہارٹ فیلئیر کا خطرہ دیگر کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے، چاہے وہ ہائی بلڈ پریشر کا شکار نہ بھی ہو تو بھی ان کے دل کی صحت کو یہ خطرہ لاحق ہوجاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں