The news is by your side.

Advertisement

کیلیفورنیا: امریکا میں نمک سے چلنے والا شمسی گھر

کیلیفورنیا: امریکا میں ایسا شمسی بجلی گھر تعمیر کیا ہے جو نمک استعمال کرتے ہوئے رات کے وقت میں بھی بجلی بناسکتا ہے،اس شمسی بجلی گھر میں پہلی بار نمک کو براہِ راست گرم کرنے کی تکنیک استعمال کی گئی ہے.

تفصیلات کےمطابق امریکا کے صحرائے نیواڈا کے وسط میں ’’سولر ریزرو‘‘ نامی کمپنی نے ایسا بجلی گھر لگایا ہے جو دس ہزار بڑے آئینوں پر مشتمل ہے اور انہیں ایک دائرے کی شکل میں نصب کیا گیا ہے.

ان کے مرکز میں 195 میٹر بلند ٹاور ہے،آئینوں سے منعکس ہونے والی دھوپ اس ٹاور پر مرتکز ہوتی ہے جہاں ایک دیوقامت ٹینک میں سوڈیم اور پوٹاشیم نائٹریٹ نمکیات کا آمیزہ رکھا جاتا ہے۔

AMERICA SOLAR POST 1

روشنی کی شدید گرمی ان نمکیات کوگرم کرکے پگھلا دیتی ہے اور ان کا درجہ حرارت 565 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچاسکتی ہے.

پگھلے ہوئےگرم نمکیات کا آمیزہ پائپوں کے راستے نیچے پہنچایا جاتا ہے اور خاص طرح کی حاجز (انسولیٹنگ) ٹنکیوں میں منتقل کردیا جاتا ہے، جہاں یہ نمک 10 سے 12 گھنٹوں تک اسی حالت اور اسی درجہ حرارت پر محفوظ رکھا جاسکتا ہے.

امریکی کمپنی کے سربراہ کیون اسمتھ کا کہنا ہے کہ اس شمسی بجلی گھر سے اتنی بجلی بنائی جاسکتی ہے جو بیک وقت 75,000 گھروں کے لیے کافی ہوگی.

واضح رہے کہ نمک گرم کرکے بجلی بنانے کا خیال کوئی نیا نہیں البتہ اس شمسی بجلی گھر میں پہلی بار نمک کو براہِ راست گرم کرنے کی تکنیک استعمال کی گئی ہے.

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں