اداکارہ ثمن انصاری کا کہنا ہے کہ مرد سے ایک بیوی سنبھلتی نہیں دوسری کو کیسے رکھیں گے۔
سینئر اداکارہ ثمن انصاری نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میری نظر میں مردوں کو دوسری شادی کرنے کے سے پہلے بیوی سے اجازت لینی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ خواتین چاہتی ہیں کہ وہ مذہب کے عنصر کو کھلا رکھیں، اگر انہوں نے نکاح نامے پر یہ دستخط نہیں کیا ہے کہ میں نہیں چاہتی کہ میرا شوہر دوسری شادی کرے تو ٹھیک ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میری شادی کے 16 سال بعد طلاق ہوئی اس کے بعد کافی عرصے تک سنگل مدر رہی، طلاق کے بعد میرے سابق شوہر نے فوری شادی کرلی ان کا پہلے لڑکی سے تعلق تھا یا نہیں یہ میرا مسئلہ نہیں، پھر تھوڑے عرصے بعد میری بھی دوبارہ شادی ہوگئی۔
انہوں نے واضح کیا کہ مرد کی دوسری شادی کا معاملہ مرد کا ذاتی مسئلہ اور پھر ان کی پہلی بیوی کا مسئلہ ہے، ان دونوں کو ہی افہام و تفہیم کے ساتھ معاملے کو حل کرنا چاہیے۔
ثمن انصاری کا کہنا تھا کہ لیکن بطور انسان مرد ایک بیوی نہیں سنبھالتا، وہ ایک سے زائد خواتین کو کیسے خوش رکھ سکے گا؟
ان کا کہنا تھا کہ اگر مرد دوسری شادی بھی کرتا ہے تو اس کا فرض ہے کہ تمام خواتین کو یکساں حقوق اور خوشیاں فراہم کرے۔