12 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ریا کے انٹرویو پر سمانتھا رتھ کا رد عمل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ان کی دوست ریا چکرورتی کے انٹرویو پر اداکارہ سمانتھا رتھ نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ریا کو ’ہیرو‘ قرار دیا ہے۔

دراصل ریا چکرورتی نے حال ہی میں اپنے بوائے فرینڈ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد پہلی بار ایک انٹرویو دیا ہے، جس کی وجہ سے وہ ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔

ریا چکرورتی کو جون 2020 میں سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے بعد میڈیا ٹرائل کا سامنا کرنے کے علاوہ گرفتار ہو کر جیل بھی جانا پڑا، انھیں اور ان کی فیملی کو ایک تکلیف دہ آزمائش سے گزرنا پڑا۔

- Advertisement -

Samantha Ruth Prabhu Reshared Rhea's Video On Instagram

اب ریا نے بہادری کے ساتھ اپنے انٹرویو میں ان سوالوں کا سامنا کیا، اور انکشاف کیا کہ اس مشکل وقت میں ان کے خاندان نے سنبھالا، انٹرویو کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو نے بھی اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ہیرو۔‘‘

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ریا نے اپنے والد کے بارے میں بات کی، اور کہا ’’مجھے لگتا ہے میری پوری طاقت اور لچک میرے خاندان سے آئی ہے، میرے والد فوج میں تھے، ہماری تربیت بھی فوجی کی طرح ہوئی، اس مشکل وقت میں انھوں نے مجھ سے کہا فوج میں جب ہم پر گولیاں چل رہی ہوتی ہیں تو ہم لیٹ نہیں جاتے بلکہ کھڑے ہوتے ہیں اور گولیوں کا سامنا کرتے ہیں، اس لیے میں کہوں گی کہ مشکل وقت کا سامنا کرنے کی ہمت مجھے خاندان سے ملی۔‘‘

ریا نے دوست شیبانی ڈانڈیکر کی بھی تعریف کی کہ جب کوئی نہیں تھا تو انھوں نے ساتھ دیا، اپنی ماں، والد، اور بھائی کے علاوہ ریا نے اپنی سہیلیوں ندھی، انیشا کا بھی ذکر کیا۔ ریا نے کہا ’’ہم مٹھی بھر لوگ تھے اور ہمیں لاکھوں کے ہجوم کا سامنا تھا۔‘‘

سمانتھا رتھ پربھو ریا کی اس تقریر سے بہت متاثر ہوئیں، اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سمانتھا نے لکھا: ’’ہیرو۔‘‘

تاہم دوسری طرف سشانت سنگھ کی بہن شویتا سنگھ کیرتی کو ریا کا یہ انٹرویو پسند نہیں آیا، انھوں نے انسٹاگرام پر تنقید کرتے ہوئے اپنے بھائی کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ جو شخص اب اپنا دفاع نہیں کر سکتا اس پر الزام لگانے پر اپنے ضمیر کو کیا جواب دوگی! میرے بھائی کا دل صاف تھا وہ لاکھوں دلوں میں دھڑکتے ہیں۔

ریا نے اسی انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ سشانت سنگھ راجپوت کی دماغی صحت کی حالت کے بارے میں جانتی ہیں۔ ریا نے کہا ’’مجھے نہیں پتا کہ اسے کس چیز نے ایسا کرنے پر مجبور کیا کیوں کہ میں اس کے دماغ میں نہیں رہتی، لیکن میں اس کے دماغی طور پر بیمار ہونے کے بارے میں حقیقت سے واقف ہوں۔‘‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں