انڈیاز گاٹ لیٹنٹ میں سامنے آنے والے تنازع کے بعد ایک اور بھارتی کامیڈین نے اپنے یوٹیوب چینل سے تمام ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں۔
یوٹیوبر رنویر الہ بادیہ کے فحش تبصرے کے بعد سمے رائنا اور ان کے خلاف بھارت میں ایک طوفان برپا ہے، اس تنازع کے بعد بالآخر سمے رائنا نے ایک اسٹیج شو کے دوران اپنی خاموشی توڑ دی تھی، تاہم اب ان کی دیکھا دیکھی دوسرے کامیڈین بھی اپنے یوٹیوب چینل سے فحش مواد ہٹارہے ہیں۔
رنویر نے جب سے سپریم کورٹ کی یاترا کی ہے لگتا ہے بھارت کے دیگر کامیڈین جو ڈارک کامیڈی کرتے ہیں وہ بھی ڈر گئے ہیں اور انھوں نے یوٹیوب سے اپنی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنا شروع کردی ہیں۔
سمے رائنا کی جانب سے اپنے یوٹیوب چینل سے اپنے شو انڈیاز گاٹ لیٹنٹ کی تمام اقساط کو ہٹانے کے کچھ دن بعد کامیڈین ہرش گجرال نے بھی ان کی پیروی کی ہے۔
ہرش کا شو ’دی اسکیپ روم‘ سمے کی شو کی طرح ڈاک مزاح اور غیرشائستہ لطیفوں پر مشتمل ہوتا تھا، دسمبر 2024 میں یہ چینل بنایا گیا تھا،جس کی صرف دو اقساط جاری کی گئی تھیِ، اب کامیڈین ہرش نے دونوں اقساط کو یوٹیوب چینل سے ہٹا دیا ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ تنازع کے بعد سمے رائنا اپنے پہلے شو کے دوران ذہنی دباؤ میں دکھائی دیے تھے، ان کی آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے تھے اور شو شروع کرنے سے پہلے اس کی آنکھوں میں آنسو تھے۔