پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

فورتھ شیڈول میں صرف علمائے کرام کے نام شامل کیے گیے، سمیع الحق

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ عمران خان نے دفاع پاکستان کونسل کو دھرنےمیں شرکت کی دعوت نہیں دی اگر پی ٹی آئی نے باضابطہ مدعو کیا تو مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا تاہم اگر حکومت نے علمائے کرام کے ساتھ ناروا سلوک بند نہ کیا تو ہم بھی سڑکوں پر آجائیں گے۔

اسلام آباد میں دفاع پاکستان کونسل کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین دفاع پاکستان کونسل مولانا سمیع الحق نے کہاکہ فورتھ شیڈول میں جرائم پیشہ افراد کے بجائے علماء کے نام ڈالے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علمائے اکرام کے شناختی کارڈ بلاک کرنا آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، فورتھ شیڈول میں جرائم جرائم پیشہ افراد کے بجائے پنجاب کی مذہبی شخصیات کے نام شامل کر کے قومی شناختی کارڈ بلاک کیے گئے۔

پڑھیں: پاناما لیکس کی تحقیقات: وزیراعظم سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری

 چیئرمین دفاع پاکستان کونسل نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال میں افغان مہاجرین کو امریکی خوشنودی کے لیے پاکستان دشمن بنایا جارہا ہے ،  متفقہ خارہ پالیسی کے ساتھ مستقل وزیرخارجہ کی تعیناتی بہت ضروری ہے‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے آئین و قانون کے مطابق حل کرتے ہوئے فیصلہ کیا جائے اور سی پیک منصوبے پر قومی اتفاق رائے کے لیے تمام اکائیوں کے تحفظات دور کیے جائیں۔

مزید پڑھیں: مظاہرین کو روکا گیا تو بھرپور ردِ عمل دیا جائے گا، عمران خان

سمیع الحق نے مطالبہ کیا کہ مذہبی سیاسی جماعتوں پر سے فی الفور پابند ہٹائی جائے اگر حکومت نے علماء اکرام کے ساتھ ناروا سلوک کا سلسہ ختم نہیں ہوا تو دفاع پاکستان کونسل بھی سڑکوں پر آنے کے لیے مجبور ہوگی۔

یاد رہے حکومت پاکستان نے رواں ماہ فورتھ شیڈول میں شامل ہونے والے افراد کے قومی شناختی کارڈ بلاک کرتے ہوئے شہریت منسوخ کردی دی تھی، حکومت کی جانب سے لال مسجد کے خطیب مولوی عبدالعزیز، اہلسنت والجماعت کے سربراہ احمد لدھیانوی، مولانا محسن نجفی اور مقصود ڈومکی سمیت متعدد مذہبی رہنماؤں کے قومی شناختی کارڈ بلاک کرنے کا اعلان کیا تھا۔

فورتھ شیڈول میں شامل 2021 افراد جن کی شہریت منسوخ کی گئی ہے وہ بیرونِ ملک سفر، زمینوں کی خریدوفروخت نہیں کرسکتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں