لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ آصف زرداری پر تمام کیسز ن لیگ دور کے ہیں.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزیر توانائی اختر ملک کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا.
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ کل اورپرسوں سے اہم امور ہو رہے ہیں، نیب خودمختار ادارہ ہے، نیب ن لیگ نے اپنے ذاتی مقاصد کے لیے بنایا تھا، آصف زرداری پر تمام کیسز ن لیگ دور کے ہیں، یہ لوگ آج کیسے ایک دوسرے کے پیچھے کھڑے ہیں.
صمصام بخاری نے کہا کہ آج کیس غلط لگ رہے ہیں، جب بنا رہے تھے، اس وقت نہیں لگے، عدالتی حکم پر عمل درآمد حکومت کی ذمہ داری ہے، جمہوری طریقہ اپنائیں اور عدالتوں میں پیش ہوں.
وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا کہ اپوزیشن کا چارٹر، پروٹیکشن آف کرپشن ہے، پی ٹی آئی رہنما پر الزام ہے، تو وزیر اعظم ساتھ نہیں کھڑے ہوں گے، جس پرکیس ہے، وہ سامنا کرے، عوام کو اکساناغلط ہے. جوقانون وزیرکے لیے ہوگا، وہی غریب کے لیے بھی ہوگا.
مزید پڑھیں: آصف زرداری کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست تیار
وزیرتوانائی پنجاب اخترملک نے کہا کہ ان کو بے نامی اکاؤنٹ کا حساب دینا ہوگا، عدالت نے سزا سنائی ہے، حکومت نے نہیں.
اختر ملک نے کہا کہ اگر بے گناہ ہیں، توعدالت میں ثابت کریں، ہماراوعدہ ہے کہ احتسابی عمل میں رکاوٹ نہیں بنیں گے، پروڈکشن آرڈرجاری کرنااسپیکرکاحق ہے، بانی ایم کیوایم کی گرفتاری اچھی بات ہے.