لاہور: وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے معاملے میں بھی حکومت سرخرو ہوگی، اپوزیشن اپنے منفی عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا کہ وزیراعظم کی پنجاب کے تمام معاملات پر گہری نظر ہے، وزیراعظم پنجاب کومثالی صوبہ بنانا چاہتے ہیں۔
صمصام بخاری نے کہا کہ اصلاحات بنیادی ایجنڈا ہے، درست سمت میں کام جاری ہے، حکومت درپیش تمام چیلنجزکا بخوبی سامنا کر رہی ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے معاملے میں بھی حکومت سرخرو ہوگی، اپوزیشن اپنے منفی عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکے گی۔
انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کیس میں پاکستان کو واضح فتح ہوئی ،نوازشریف نے بطور وزیراعظم کلبھوشن کا نام تک نہ لیا۔
وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو سفارتی کامیابیاں ملیں۔
عمران خان کی شخصیت کسی کے دباؤ میں نہیں آ سکتی، صمصام بخاری
یاد رہے کہ رواں ماہ 6 جولائی کو وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن باہر نکلنے کا شوق پورا کرلے، عوام ساتھ نہیں دیں گے، عمران خان کی شخصیت کسی کے دباؤ میں نہیں آسکتی، ملک کو صحیح ٹریک پر ڈالنے کے لیے سخت فیصلے ضروری تھے۔