جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

نئے سال کی آمد سے قبل سام سنگ صارفین کیلئے خوشخبری

اشتہار

حیرت انگیز

کلینڈر میں نیا سال نمودار ہونے میں کچھ ہفتے ہی باقی ہیں اس نئے سال2022 کی آمد پر موبائل کمپنی سام سنگ کی جانب سے نئے ماڈل کے موبائل فون متعارف کرائے جائیں گے۔

سام سنگ کی جانب سے 2022 کے آغاز میں نئے فلیگ شپ گلیکسی ایس 22، ایس 22 پلس اور ایس 22 الٹرا کو متعارف کرانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

2021میں سام سنگ کی جانب سے ایس 21 سیریز کو جنوری میں متعارف کرایا گیا تھا، تو خیال کیا جاسکتا ہے کہ ایس22 بھی2022 کے آغاز میں پیش کیا جاسکتا ہے،  اگر جنوری میں نہیں تو سام سنگ کی جانب سے ایس سیریز کے فونز عموماً فروری میں متعارف کرا دیئے جاتے ہیں۔

- Advertisement -

ایس 22 سیریز کے فونز کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ بھی جاری ہے اور ایک نئی لیک میں اس سیریز کے تینوں فونز کی قیمتیں بھی سامنے آگئی ہیں۔ ایک ٹوئٹر صارف کی جانب سے ایس 22، ایس 22 پلس اور ایس 22 الٹرا کی قیمتوں کو لیک کیا گیا۔

لیک کے مطابق گلیکسی ایس 22 کی قیمت 849 ڈالرز (ایک لاکھ 49 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔ ایس 22 پلس کے لیے صارفین کو 1049 ڈالرز (ایک لاکھ 84 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کرنا ہوں گے۔

جہاں تک اس سیریز کے سب سے طاقتور فون ایس 22 الٹرا کی بات ہے تو اس کے لیے 1299 ڈالرز (2 لاکھ 28 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) خرچ کرنے کے لیے تیار ہونا ہوگا۔

یعنی اس بار ایس 21 سیریز کے مقابلے میں قیمتوں میں 50 سے 100 ڈالرز کا اضافہ کیا جارہا ہے مگر اچھی بات یہ ہے کہ تینوں فونز میں اسٹوریج 256 جی بی ہوگی۔

Samsung Galaxy S22 series reportedly enter mass production

سابقہ لیکس کے مطابق تینوں فونز میں پہلے سے بہتر ریفریش ریٹ کے ساتھ امولیڈ ڈسپلے ہوگا جبکہ 12 جی بی یا اس سے زیادہ جی بی ریم اور 512 جی بی تک اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے۔

تینوں فونز میں کم از کم 4000 ایم اے ایچ بیٹری ہوگی جس کے ساتھ 45 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی جائے گی۔ کمپنی کی جانب سے یہ فونز اسنیپ ڈراگون 898 اور ایکسینوس 2200 پلس پراسیسر کے ورژنز میں جاری کیے جائیں گے۔

گلیکسی ایس 22 کا ممکنہ ڈیزائن — فوٹو بشکریہ لیٹس گو ڈیجیٹل

ایس 22 اور ایس 22 پلس کا ڈیزائن ایس 21 اور ایس 21 پلس سے ملتا جلتا ہے مگر لیکس کے مطابق ایس 22 الٹرا کا بیک ڈیزائن مختلف ہونے کا امکان ہے۔

اس سے قبل ایک لیک میں بتایا گیا تھا کہ ایس 22 الٹرا میں کمپنی کا سب سے ایڈوانس کیمرا سیٹ اپ دیا جائے گا، ایس پین سلاٹ اور پہلے سے بڑی بیٹری ڈیوائس کا حصہ ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں