تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

سام سنگ گلیکسی ایس 20 کی تصاویر لیک، حیران کن قیمت بھی سامنے آگئی

سیؤل: اسمارٹ فون بنانے والی معروف کمپنی سام سنگ کے نئے آنے والے موبائل گلیکسی ایس 20 کی ریلیز سے قبل ہی تصاویر لیک ہوگئیں۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق سام سنگ کے متوقع فون کی تصاویر کسی ایسے شخص نے بنائیں جو اپنی شناخت ظاہر کرنا نہیں چاہتا البتہ اُس نے یہ تصاویر مارکیٹ میں تقسیم کردیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلیکسی ایس 20 کی پشت (بیک) پر چار کیمرے موجود ہیں، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ موبائل تیز ترین انٹرنیٹ فائیو جی ٹیکنالوجی کو بھی سپورٹ کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق سام سنگ کے متوقع نئے ماڈل سیٹس بھی دو ماڈلز یعنی ایس 20 اور ایس 20 پلس کی صورت میں ریلیز ہوں گے، جن کی اسکرین پہلے کے مقابلے میں زیادہ فلیٹ اور باڈی کافی پتلی ہے۔

Image result for samsung s20

فون کی پشت پر چار کیمروں کے ساتھ فلیش بھی موجود ہے، جبکہ دائیں طرف والیم اور پاور کے بٹن دیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فون میں انفنٹی او ڈسپلے دیا گیا ہے جس پر کمپنی کی جانب سے اسکرین کو محفوظ بنانے کے لیے پروٹیکٹر بھی لگایا گیا ہے۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان میں سام سنگ کے نئے فون گلیکسی ایس 20 کی قیمت تقریباً 1 لاکھ 70 ہزار روپے ہوگی۔

Image result for samsung s20

واضح رہے کہ سام سنگ کی جانب سے نیا ماڈل باقاعدہ طور پر 11 فروری 2020 کو متعارف کرائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے، اس سے قبل بھی سام سنگ کے دیگر فونز کی لانچنگ سے پہلے ہی تصاویر ، خصوصیات اور قیمتیں لیک ہوچکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -