تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

سام سنگ کا نیا فون متعارف

سیؤل: اسمارٹ فون بنانے والی معروف کمپنی سام سنگ نے خاموشی سے گلیگسی اے سیریز کا نیا ماڈل متعارف کرادیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ گلیکسی اے 41 جاپان میں متعارف کرایا گیا البتہ یہ فون صارفین کو رواں سال جون میں دستیاب ہوگا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق گلیکسی اے 41 میں پرانے ماڈل کے مقابلے میں نئے اور اہم فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔

فیچرز

گلیکسی اے 41 کی اسکرین 6.1 انچ کی ہے جس کا ڈسپلے ایچ ڈی پلس ہے، اس میں فنگر پرنٹ سینسر اسکرین کے اندر ہی دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں چار جی بی ریم، 64 جی بی اسٹوریج اور ہیلپو پی 65 پراسیسر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سام سنگ گلیکسی ایس 20 کی تصاویر لیک، حیران کن قیمت بھی سامنے آگئی

موبائل کی بیٹری 3500 ایم اے ایچ بیٹری ہے جس کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ دی گئی ہے جبکہ آئی پی 68 ڈسٹ اینڈ واٹر ریزیزٹنس سپورٹ دی گئی جو فون کی حفاظت کو یقینی بناتی ہے۔

اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم پر بنائے جانے والے فون میں انٹر فیس ہے جبکہ بیک پر تین کیمرے ہیں جن میں مین 48 میگا پکسل جبکہ دیگر 8 اور پانچ میگاپکسل کے ہیں۔ سیلفی کیمرہ 25 میگا پکسل ہے جو اسکرین کے دائیں ہاتھ پر موجود ہے۔

سام سنگ کی جانب سے فون کی قیمت اور دیگر ممالک میں متعارف کرائے جانے کی تاریخ کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -