اشتہار

میں ‘مضبوط’ نہیں ہوں، ثنا فخر کا طلاق کے بعد پہلا انٹرویو

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی معروف فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ ثناء نے فخر نے اپنی طلاق سے متعلق کھل کر گفتگو کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ثناء فخر نے طلاق کے بعد پہلی بار بطور مہمان ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی اور جہاں انہوں نے اپنی طلاق سے متعلق کئی چھپے رازوں سے بھی پردہ اٹھایا۔

شو کی میزبان نے کہا کہ رواں سال پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے لئے نہایت بُرا ثابت ہورہا ہے، یہاں بہت بری خبریں سننے کو مل رہی ہیں، بڑی بڑی سلیبریٹیز کی طلاق کی خبریں آ رہی ہیں جو کہ چونکا دینے والی ہیں۔

- Advertisement -

میزبان نے ثنا فخر کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ آپ بھی بس سوشل میڈیا پر آئیں اور طلاق کا اعلان کردیا، میں یہ سوال کر رہی ہوں کہ کیوں کہ میں جانتی ہوں کہ آپ ایک مضبوط خاتون ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی نے اپنی راہیں جدا کرلیں

جس پر اداکارہ ثناء نے کہا کہ نہیں میں مضبوط نہیں ہوں، میں نے طلاق کے تجربے کے دوران سیکھا ہے کہ میں ’اسٹیل مین‘ نہیں ہوں، میں اس موضوع پرکیا بولوں؟ مگر میں نے اپنی باقی زندگی کو بہترین بنانے کا انتخاب کیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اب لوگوں میں اتنی ہمت آ گئی ہے کہ وہ اپنی خوشی کے لیے قدم اٹھاتے ہیں، جس کے ساتھ وہ محفوظ یا اچھا محسوس نہیں کرتے اسے چھوڑ دیتے ہیں اور یہ ایک اچھی روایت ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کی 13 تاریخ کو اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر سے علیحدگی کی افسوس ناک خبر کا اعلان کرتے ہوئے لکھا تھا کہ دل ٹوٹ گیا، مگر بعض اوقات تعلق ختم کرنا اس لئے ضروری ہوتا ہے تاکہ آپ مزید ٹوٹنے سے بچ سکیں اور آپ خود کو ٹوٹنے سے بچا سکیں۔

یاد رہے کہ ثنا فخر اور فخر جعفری کی شادی دو ہزار آٹھ میں ہوئی تھی، انہیں شوبز انڈسٹری میں ایک مستحکم جوڑا سمجھا جاتا تھا، ان کے دو بیٹے عاضی امام اور ریان امام ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں