تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

اداکارہ ثناء کی متاثر کن پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی معروف فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ ثناء نے فخر سے اپنی طلاق کے بعد سوشل میڈیا ایپلی کیشن انسٹاگرام پر زندگی کے بارے میں ایک متاثر کن اور حوصلہ افزاپوسٹ شیئر کی ہے۔

اداکارہ ثناء کی پوسٹ میں ایک شخص کی زندگی میں شیطانوں پر قابو پانے اور شکست دینے کے بارے میں تھا۔ جس میں لکھا تھا جب کوئی آپ کے راستے پر شیطان بھیجتا ہے تو وہ یہ نہیں جانتا کہ آپ کتنے طاقتور ہیں۔

پاکستانی معروف فلم و ٹی وی انڈسٹری کی اداکارہ ثناء نے فخر سے اپنی طلاق کے بعد اس طرح کی کئی پوسٹ اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SANA (@sana_fakhar)

طلاق کے بعد نجی ٹی وی چینل کے شو انہوں نے اپنی طلاق کے حوالے سے پہلی بار بات کی جس میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ نہیں میں مضبوط نہیں ہوں، میں نے طلاق کے تجربے کے دوران سیکھا ہے کہ میں ’اسٹیل مین‘ نہیں ہوں۔

ثناء کا مزید کہنا ہے تھا کہ میں اس موضوع پر کیا بولوں، مگر میں نے اپنی باقی زندگی کو بہترین دور بنانے کا انتخاب کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SANA (@sana_fakhar)

اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرے خیال میں اب لوگوں میں اتنی ہمت آ گئی ہے کہ وہ اپنی خوشی کے لیے قدم اٹھاتے ہیں، جس کے ساتھ وہ محفوظ یا اچھا محسوس نہیں کرتے اسے چھوڑ دیتے ہیں اور یہ ایک اچھی روایت ہے۔

واضح رہے کہ ثناء نے انسٹا گرام پر مداحوں کو ایک مختصر نوٹ میں اپنی طلاق سے متعلق خبر سے آگاہ کیا  تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SANA (@sana_fakhar)

اداکارہ نے لکھا تھا کہ رشتے ٹوٹنے سے تکلیف ہوتی ہے لیکن کبھی کبھی خود کو زیادہ ٹوٹنے سے بچانے کے لیے کسی رشتے کو توڑنا لازمی ہوتا ہے، میں نے اور فخر نے بہت احترام کے ساتھ شادی کے کئی برسوں کے بعد بہت سے نشیب و فراز سے گزر کر اپنا اپنا الگ راستہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن مجھے پختہ یقین ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے مستقبل میں ہم دونوں کے لیے بہتر منصوبہ بندی کی ہے۔

ثناء نے اپنے سابق شوہر فخر جعفری کے مستقبل کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -