تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

’یہ میرا ظرف تھا کہ میں نے اس کو چھوڑ دیا‘

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا فخر نے معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثنا فخر نے نئی تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ثنا فخر نے معنی خیز پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ میرا ظرف تھا کہ میں نے اس کو چھوڑ دیا ورنہ لوگ سانپوں کو مار دیا کرتے ہیں۔‘

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

ثنا فخر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ادکارہ کا کہنا تھا کہ ’میں نے زندگی میں بس ایک بات سیکھی ہے کہ آپ پر مسلط لوگ اگر آپ کے ساتھ ناحق کریں گے تو چاہے وہ قانون کے کٹہرے میں نہ آئیں مگر اللہ کی عدالت سے نہیں بچ سکیں گے۔

ثنا فخر کا کہنا تھا کہ کچھ رشتے ایسے ہوتے یہں جنہیں زندگی میں لازمی توڑنا پڑتا ہے اگر ایسا نہ کیا جائے تو بہت کچھ اور ٹوٹ جاتا ہے اور پھر اسے ٹوٹے ہوئئے رشتے کے ساتھ آپ کو زندگی گزارنی پڑتی ہے۔

یاد رہے کہ ثنا فخر اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بے دردی‘ سمیت متعدد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

Comments

- Advertisement -