تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ثناء جاوید اور عمیرجسوال بھی اماراتی گولڈن ویزہ کے حامل ہوگئے

پاکستانی شوبز و فلم اداکارہ ثناء جاوید اور شوہر گلوکار عمیر جسوال متحدہ عرب امارات کے گولڈن ویزا ہولڈر بن گئے۔

عرب خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکار عمیر جسوال کو گولڈن ویزا دیا گیا ہے جس پر دونوں شوبز شخصیات نے مسرت کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ ثناء جاوید نے اماراتی خبر رساں ادارے کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو گولڈن کارڈ ملنے سے متعلق آگاہ کیا۔

اداکارہ نے اماراتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اماراتی حکام کا شکریہ ادا کیا اور گولڈن ویزہ ملنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔

خیال رہے کہ گولڈن ریزیڈینسی ویزہ یا گولڈ کارڈ کے حامل افراد 5 سے 10 سال تک بغیر نیشنل اسپانسر متحدہ عرب امارات میں رہائش اختیار کرسکتے ہیں تاہم اس کے لیے کچھ شرائط و ضوابط لاگو ہوتی ہیں جس پر پورا اترنے والوں کی مدت معیاد کی ازخود تجدید کردی جاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -