انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ کیلیے شاندار خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے 2025ء کے ہال آف فیم میں پاکستان کی ثناء میر سمیت 7 کھلاڑیوں کو شامل کرلیا۔
ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ این بیشپ نے آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت کیلیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سے قبل لندن میں ہونے والی تقریب میں کیا۔
تقریب میں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر اور دیگر 6 کھلاڑیوں کو ہال آف فیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا۔
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثناء میر اس فہرست میں شامل ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون اور ملک کی مجموعی طور پر آٹھویں کھلاڑی بن گئیں۔
پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والی دنیا کرکٹ کی مجموعی طور پر 14ویں خاتون کرکٹر ہیں۔
ثنا کا اس موقع پر ک ہنا تھا کہ پاکستان کی سڑکوں پر کرکٹ کھیل کر یہاں تک پہنچنا ایک طویل سفر ہے اور ہال آف فیم میں شامل ہونا ان کیلئے ایک جذباتی موقع ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ہال آف فیم میں پاکستان کے سابق اسٹار کرکٹر عمران خان، وسیم اکرم، ظہیر عباس، وقار یونس، جاوید میانداد، عبدالقادر اور حنیف محمد شامل ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
تقریب کے دوران جنوبی افریقا کے ہاشم آملہ، آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈین اور گریم اسمتھ، بھارت کے ایم ایس دھونی، نیوزی لینڈ کے ڈینیئل ویٹوری اورانگلینڈ کی سارہ ٹیلر کو بھی آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا گیا۔