اشتہار

ثنا میر نے پی سی بی مینجنٹ کمیٹی سے معذرت کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ویمن ٹیم کی سابق کپتان و کمنٹیٹر ثنا میر نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی میں کام کرنے سے معذرت کرلی۔

قومی ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ میں فی الحال کمنٹری اور فیکا میں اپنی خدمات رکھنا چاہتی ہوں۔

انہوں نے لکھا کہ کمیٹی میں نام آنے پر میں پی سی بی کی شکر گزار ہوں۔

- Advertisement -

سابق کپتان نے مزید کہا کہ ’پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے لیے میری نیک خواہشات ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے دو روز قبل پی سی بی کےمعاملات چلانےکیلئےکمیٹی تشکیل دی تھی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی سی بی کی 14 رکنی کمیٹی چار ماہ تک کرکٹ بورڈ کے تمام معاملات دیکھے گی۔وزیراعظم نے دو ہزار چودہ کےآئین کی بحالی سےمتعلق مسائل بھی کمیٹی کےسپرد کردئیے گئے تھے۔

Image

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی ہونگے، کمیٹی میں شکیل شیخ، گل زادہ، نعمان بٹ، ہارون رشید، ثنامیر، تنویر احمد، گل محمد کاکڑ اور ایاز بٹ شامل ہیں۔

کمیٹی میں شاہد خان آفریدی، شفقت رانا، مصطفیٰ رمدے اور چوہدری عارف سعید کو بھی شامل کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں