ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

صنم جنگ کی امریکا سے روتے ہوئے ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان صنم جنگ کی امریکا سے روتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ صنم جنگ نے ویڈیو شیئر کی جس میں وہ امریکا میں گزارے گئے زندگی کے چند لمحات کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

انہوں نے ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں جذباتی آڈیو لگائی ہے جس کے الفاظ یہ ہیں کہ ’بڑی دور چلے آئے ہیں گھر سے کہ یہاں سے اب گھر لوٹنے میں وقت بہت لگتا ہے اور جہاں چلے آئے ہیں یہاں وقت کہاں بچتا ہے۔‘

- Advertisement -

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ملے جلے جذبات ہیں، ایک وقت ہوتا ہے جب آپ کہیں دور چلے جانا چاہتے ہیں اور پھر ہماری زندگی میں ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب ہم اُسی میں اپنا سکون تلاش کرلیتے ہیں۔‘

صنم جنگ نے لکھا کہ ’بے شک برے دنوں کے بعد اچھے دن بھی آتے ہیں لیکن ان مشکل حالات سے گزرنے والے لوگوں کو میری طرف سے ڈھیر سارا پیار۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanam Jung (@jung_sanam)

انہوں نے لکھا کہ ’یہ ویڈیو ان تمام لوگوں کے نام ہے جو اپنوں سے دور بیرون ملک زندگی بسر کررہے ہیں۔‘

اداکارہ نے ویڈیو کو ساتھی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

حریم فاروق نے لکھا کہ ’صنم زور کی جھپی، تو دل میں رہتی ہے رے چاہے دنیا کے کسی بھی کونے میں ہو۔‘

ماورا حسین نے صنم جنگ کے لیے لکھا کہ بہت سارا پیار بھیج رہی ہوں، صبور علی اور عمران عباس نے بھی صنم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ رواں سال کی شروعات میں صنم جنگ نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان چھوڑ کر امریکا منتقل ہوگئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں