پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کی بھارتی فلم ’صنم تیری قسم‘ ری ریلیز پر سپر ہٹ کا ٹیگ حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئی۔
بالی ووڈ ہدایت کار جوری رادھیکا راؤ اور ونے سپرو کی فلم ’صنم تیری قسم‘ 2016 میں ریلیز ہوئی جس میں اداکارہ ماورا حسین اور ہرش وردھن رانے نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔
’صنم تیری قسم‘ کو 2016 میں فلاپ قرار دیا گیا تھا۔
تاہم ماورا حسین کی شادی کے موقع پر بھارت میں ’صنم تیری قسم‘ کو دوبارہ ریلیز کیا گیا اس نے فلم کے بجٹ 18 کروڑ روپے سے دگنی کمائی کرلی ہے۔
تاہم فلم کو سپرہٹ ماننے کے لیے 150 فیصد سے زیادہ کا منافع حاصل کرنا ہوگا اور اس کے لیے 45 کروڑ کی کمائی کرنی ہوگی، اگرچہ اسے مزید چار کروڑ روپے کی ضرورت ہے۔
یہ پڑھیں: ماورا حسین نے ’صنم تیری قسم 2‘ میں واپسی پر خاموشی توڑ دی
’صنم تیری قسم‘ دوبارہ ریلیز آخری مرحلے میں ہے اس لیے یہ سنگ میل بدقسمتی سے ناممکن رہے گا۔
واضح رہے کہ فلم ساز جوڑی رادھیکا راؤ اور ونے سپرو نے ویلنٹائن ڈے 2026 پر ’صنم تیری قسم 2‘ ریلیز کرنے کی تصدیق کردی۔
تاہم انہوں نے یہ ظاہر نہیں کیا کہ آیا ماورا حسین اور ہرش وردھن رانے سمیت اصل اداکار ہی سیکوئل میں واپس آئیں گے۔
ایک انٹرویو میں جب ماورا حسین سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ سیکوئل میں کام کرنا پسند کریں گی، پروڈیوسرز اس کامیابی کے مستحق ہے جو فلم اب نمبر حاصل کررہی ہے مجھے امید ہے کہ سیکوئل میرے ساتھ یا اس کے بغیر زیادہ کامیاب ہوگا۔
ماورا حسین نے کہا کہ "ہندوستان کے لوگوں نے مجھے پیغام دیا کہ یہ معجزانہ تھا اور میں جو پیار ملا اس سے میں مطمئن ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ اگر یہ سیکوئل میری قسمت میں ہے تو میں کام کرنا پسند کروں گی۔ کس نے سوچا ہو گا کہ میں نو سال بعد ’صنم تیری قسم‘ کے لیے انٹرویو دوں گی۔ مجھے تقدیر کی طاقت پر پختہ یقین ہے۔