جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

ایران میں ریت کا طوفان، سینکڑوں شہری اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں ریت کے طوفان سے متاثر ہونے والے سینکڑوں شہریوں کو اسپتال لایا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زابل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ہسپتال کے عہدیداروں میں سے ایک محمد خلیلی نے اس موضوع پر معلومات فراہم کی ہیں۔

محمد خلیلی کا کہنا تھا کہ سیستان کے علاقے میں شدید طوفان اور گردوغبار سے متاثر اور زخمی ہونے والے 620 افراد اسپتال پہنچے ہیں، جن میں سے 25 کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

- Advertisement -

ایرانی اہلکار نے بتایا کہ ریتلے طوفان کی وجہ سے حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جولائی میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، نئی دہلی میں آج گرج چمک اور طوفان کے ساتھ شدید بارشوں کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں ماہ جولائی میں بھارت کے بیشتر ریجن میں مون سون بارشوں کی توقع ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آسام اور آرونا چل پردیش کے علاقوں میں سیلابی صورتِ حال ہے۔ دریائے برہم پترا میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے۔

آسام میں سیلاب سے 19 اضلاع بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور آرونا چل پردیش میں 6 جولائی تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آسام اور آروناچل پردیش میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 35 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے بے گھر فلسطینیوں سے خان یونس بھی خالی کروالیا

ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ تلنگانہ کی ندی میں درجنوں مویشی بہہ گئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں