پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

سانگلہ ہل میں متاثرہ شخص نے اپنے ہونٹ خود سیے: ابتدائی رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سانگلہ ہل میں زمین کے تنازع پرہونٹ سینے کے معاملے کی پولیس کی جانب سے مرتب کردہ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پرآگئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ متاثرہ شخص نے خود اپنے ہونٹ سیئے۔

تفصیلات کے مطابق مطابق زمین کے تنازع پر متاثرہ شخص علی عادل کی ابتدائی رپورٹ میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عادل رشید نے ہونٹ سینے سے پہلے سن کرنے والے انجکشن لگائے جس کے بعد اپنے ہونٹ پر خود پیوند کاری کی۔

پولیس کی جانب سے اب تک کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ زخمی علی عادل نے خود ٹانگ پر گولی ماری اور ہونٹ بھی خود ہی سیئے۔

ایک روز پہلے نامعلوم افراد سانگلہ ہل کے رہائشی علی عادل کو زخمی حالت میں میو ہسپتال کے قریب پھینک گئے تھے، جس کے ہونٹ تانبے کی تار سے سیئے گئے تھے۔

زخمی علی عادل نے الزام عائد کیا کہ اس کے ہونٹ مخالف زمیندار تنویر وٹو اور سعید وغیرہ نے سیئے ہیں جنہیں وفاقی وزیربرجیس طاہر کی پشت پناہی حاصل ہے۔

علی عادل کے مطابق ملزموں نے اسے اغوا کیا اور نامعلوم مقام پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اور اس کی والدہ ریکارڈ یافتہ مجرم ہیں اوران کے خلاف تھانہ سانگلہ ہل میں چوری، منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ کے متعدد مقدمات درج ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمی نے اپنے مخالفین کو بلیک میل کرنے کیلئے ڈرامہ رچایا ہے۔ علی عادل کو آج کسی وقت بھی سانگلہ ہل پولیس میو ہسپتال سے اپنے ساتھ لے جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں