جمعرات, دسمبر 5, 2024
اشتہار

ثانیہ مرزا بھی پی ایس ایل میچز دیکھنے پاکستان پہنچ گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : معروف ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی پی ایس ایل سیزن 5 دیکھنے کےلیے پاکستان پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اپنے شوہر شعیب ملک کی حوصلہ افزائی کرنے کےلیے پاکستان آئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سیزن فائیو کے باقی میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

- Advertisement -

شیڈول کے مطابق پلے آف اور فائنل کراچی میں 14، 15 اور17 نومبر کو ہوں گے جس کے لیے ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی پاکستان پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ شعیب ملک گذشتہ ماہ ہی قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10ہزار رنز بنا کر یہ سنگ میل عبور کرنے والے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں