تازہ ترین

ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ جاری

ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی پاکستان کا تین روزہ...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

شعیب ملک کے بیٹے نے گریجویشن مکمل کرلی

قومی ٹیم کے آل راونڈر شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے بیٹے اذہان مرزا نے گریجویشن مکمل کرلی۔

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مزا نے انسٹا اسٹوری میں ننھے بیٹے اذہان مرزا ملک کی تصویر شیئر جس میں انہوں ‏نے سرخ رنگ کا گریجویشن کوٹ پہن رکھا ہے۔

شعیب ملک نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے جس نے اپنی نرسری سے گریجویشن کرلیا‘۔

انہوں نے اذہان کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’تم بہت تیزی سے بڑے ہورہے ہو، اللہ تمھیں ہر چیز میں کامیاب کرے، میں ہمیشہ تمھارے ساتھ اور پیچھے کھڑا ہوں‘۔

انسٹا اسٹوری میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ ’میرے بیٹے کی نرسری کلاس کی گریجویشن ہوگئی ہے، مجھے اپنے بیٹے کی والدہ ‏ہونے پر بہت فخر ہے‘۔

ثانیہ مرزا نے اپنی اگلی انسٹا اسٹوری میں کہا کہ ’میں برطانیہ میں ہونے کی وجہ سے اپنے بیٹے کی گریجویشن کی تقریب ‏میں شریک نہیں ہوسکی اس کے لیے بہت دُکھی ہوں‘۔

اُنہوں نے کہا کہ ’ماں ہونے کے ناطے اس خوشی کے موقع پر مجھے اپنے بیٹے کے ساتھ ہونا چاہیے تھا لیکن میں شرمندہ ‏ہوں‘۔

اپنے اہلخانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ ’میں بہت شُکرگزار ہوں کہ میری فیملی بہت سپورٹ کرتی ‏ہے اور ہمیشہ میرے ساتھ کھڑی رہتی ہے‘۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اُن کی شادی بھارت کے شہر ‏حیدر آباد میں ہوئی تھی جبکہ ولیمہ شعیب ملک کے آبائی شہر سیالکوٹ میں ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -