تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

جو لوگ عطیات دے چکے وہ ضرورت مندوں کی مزید مدد کریں، ثانیہ مرزا کی اپیل

نئی دہلی: بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپیل کی ہے کہ جو لوگ پہلے ہی عطیات دے چکے وہ ضرورت مندوں کی مزید مدد کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ثانیہ مرزا نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’ہم جیسے لوگوں کے لیے یہ لاک ڈاؤن صرف دو ہفتوں کا ہے مگر بیشتر لوگ ایسے ہیں جن کے لیے یہ صرف دو ہفتوں تک محدود نہیں کیونکہ اس دوران اُن کے پاس نہ کھانا ہے اور نہ ہی کمانے کا کوئی ذریعہ ہے‘۔

ثانیہ مرزا نے اپیل کی کہ اگر لوگ پہلے سے عطیات دے چکے ہیں تب بھی انہیں چاہیے کہ وہ پسماندہ لوگوں کی مزید مدد کریں کیونکہ اس وقت دنیا کو رحم دلی کی ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے گزشتہ روز لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتوں کی توسیع کا اعلان کیا ہے، یعنی چار مئی کے بعد اب لاک ڈاؤن کی تاریخ 18 مئی تک بڑھا دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: ’کھانے کی تصاویر شیئر کرنے سے پہلے اُن لوگوں کا سوچیں جو بھوک سے مررہے ہیں‘

ثانیہ مرزا نے اس سے قبل بھی لاک ڈاؤن کے دوران کھانے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے والے صارفین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ’’کیا ہم کھانا پکانے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرچکے؟، زرا سوچیے کہ اس وقت دنیا میں ہزاروں ایسے لوگ ہمارے اردگرد بھی موجود ہیں جو ان دنوں بہت سی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں اور اُن کے پاس کھانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے‘۔

Comments

- Advertisement -