منگل, جولائی 2, 2024
اشتہار

ثانیہ مرزا اسرائیلی بربریت پر برس پڑیں

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ و سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت پر برس پڑیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ’غزہ میں وزارت تعلیم نے سرکاری طور پر تعلیمی سال ختم کرنے کا اعلان کردیا کیونکہ اسرائیلی بمباری سے تمام طلبا جاں بحق ہوگئے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’اسرائیل کی بمباری سے پوری نسل ختم ہوگئی اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے لیکن دنیا خاموشی سے یہ نسل کشی دیکھ رہی ہے۔‘

- Advertisement -

واضح رہے کہ غزہ میں کام کرنے والی عالمی انسانی امدادی تنظیموں نے اسرائیل کی بمباری کو فلسطینیوں کی نسل کشی قرار دیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق7 اکتوبر سے جاری بمباری میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 8000 سے تجاوز کرگئی ہے اور 22 ہزار افراد زخمی ہیں۔

وزارت صحت کا بتانا ہے کہ اسرائیلی بمباری میں شہیدفلسطینیوں میں آدھی تعدادبچوں کی ہے، اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والوں میں 3631 بچے اور 1872 خواتین بھی شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں