10.1 C
Dublin
جمعرات, مئی 23, 2024
اشتہار

ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر چھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ و سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے نئی تصویر شیئر کی جس میں انہیں سرخ رنگ کے لباس میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ثانیہ مرزا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ Carbs make me go like۔

- Advertisement -

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

گزشتہ دنوں ثانیہ مرزا نے بھارتی اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی شادی میں شرکت کے موقع پر تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

ثانیہ مرزا سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، وہ اکثر اپنی اور فیملی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

اس سے قبل ثانیہ مرزا نے بہن انعم مرزا کی بیٹی دعا کی سالگرہ پر فیملی کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2010 میں ہوئی تھی، شادی کے 8 برس بعد 2018 میں ان کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام انہوں نے اذہان مرزا ملک رکھا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں