بھارت کی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو دبئی اسپورٹس کونسل نے کھیلوں کا سفیر مقرر کرلیا۔
دبئی اسپورٹس کونسل کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب کی ثانیہ مرزا نے کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا دبئی کیلئے کھیلوں کا سفیر بننا ایک اعزاز ہے۔
View this post on Instagram
ثانیہ مرزا نے کہا کہ یہ ناقابلِ یقین موقع فراہم کرنے کیلئے دبئی اسپورٹس کونسل کی شکر گزار ہوں۔
اس تقریب میں ثانیہ مرزا کے علاوہ یو ایف سی چیمپئن خبیب نورماگومیدوف اور سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ سمیت کھیلوں کی دنیا کی کئی دیگر قابلِ ذکر شخصیات نے بھی شرکت کی۔
واضح رہے کہ دبئی اسپورٹس کونسل کی بنیاد 2005ء میں رکھی گئی تھی جو کہ متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں کھیلوں کے شعبے کی ترقی کے لیے ذمے دار سرکاری ادارہ ہے۔
یہ کونسل دبئی کے 7 مقامی اسپورٹس کلبز کے کام کی نگرانی کرتی ہے اور معاشرے میں خاص طور پر خواتین اور بچوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے بھی سرگرم ہے۔